Ticker

6/recent/ticker-posts

قدوائی روڈ کی تین دکانوں پر ہوئی پولس کی کاروائی، دکانیں سیل

قدوائی روڈ کی تین دکانوں پر ہوئی پولس کی کاروائی،دکانیں سیل
 بنا ماسک گھومنے پھرنے والے افراد سے جرمانہ وصول ،  شہر کے دیگر علاقوں میں بھی ہوگی کاروائی ،  انتظامیہ کی منصوبہ بندی 

مالیگاؤں / 26 اپریل بروز پیر کی شام ساڑھے 5 بجے کے درمیان میونسپل کارپوریشن دستہ و سٹی پولیس عملہ نے مل رہی شکایات کی بنیاد پر قدوائی روڈ پر دورہ کیا جہاں دکانوں پر خریداروں کی بے تحاشا بھیڑ نظر آئی ، ضلع ناسک سمیت مہاراشٹر بھر میں لگی سخت پابندیوں کے ساتھ عوامی مقامات پر  بھیڑ اور دکانوں کو جاری رکھنے پر پابندی عائد ہے اسکے باوجود کھلے عام دکانوں کو جاری رکھنے اور عوامی بھیڑ جمع کر ریاستی حکومت و ضلع کلکٹر  کے حکم کے خلاف ورزی کرنے اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے پر قدوائی روڈ کی تین دکانوں (1) پرتیما فوٹ ویئر ، (2) ناولٹی فوٹ ویئر , (3) منزل فوٹ ویئر نامی دکانوں کو سیل کر دیا گیا ,

معلوم ہوکہ انتظامیہ کو شہر میں عوامی ہجوم کے ساتھ دھڑلے سے جاری دکانوں کی مسلسل شکایتیں مل رہی ہے انہی شکایتوں کے چلتے ایک مرتبہ پھر خصوصی دستے کے ذریئے دکانوں پر سیل بند کاروائی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے وہیں انتظامیہ دیگر علاقوں میں بھی سیل بند کاروائی کے لئے منصوبہ بندی کررہی ہے ، وہیں بنا ماسک بازاروں و اہم سڑکوں پر پائے جانے والے افراد پر پولیس کی جانب سے کاروائی کرتے ہوئے کی گئی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے