Ticker

6/recent/ticker-posts

ساٹھ فٹی روڈ پر سیّد آصف اور شیخ رئیس پر قاتلانہ حملہ ، دونوں افراد زخمی ، 5 افراد گرفتار ‏

مالیگاؤں / پوارواڑی پولیس اسٹیشن سے ملی تفصیلات کے مطابق سول اسپتال میں زیر علاج سیّد آصف سیّد جاوید 30 سال ساکن محوی نگر گلی نمبر 9 سروے نمبر 167 گھر نمبر 348 مالیگاؤں نے پوارواڑی پولیس کو اپنا بیان دیتے ہوئے کہا کہ 29 اگست 2021 کو ساڑھے 6 بجے کے درمیان 60 فٹی روڈ احمد مچّھی کی ہوٹل کے سامنے ملزم (1) عتیق بمبیاء ، (2) عتیق بمبیاء کا لڑکا توصیف عتیق (3) شفیق عتیق (4) عتیق بمبیاء کے سالے کلو عرف پھٹیا ، (5) قیوم (پورا نام نہیں ) سبھی ساکن مالیگاؤں نے فریادی کو کہا کہ تونے ہمارے خلاف پولیس میں شکایت کیوں کی اور آنکھ نکال کر کیا دیکھ رہا ہے
ایسا کہتے ہوئے تنازعہ پیدا کرتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے منڈلی جمع کر جان سے مارنے کے مقصد کے تحت تیز دھار ہتھیار و کٹر سے وار کرتے ہوئے زخمی  کیا وہیں گواہ شیخ رئیس ایوب خان پر تیز دھار و کٹر سے وار کرتے ہوئے اسے بھی شدید زخمی کیا گیا ہے ،
اس معاملے میں پوارواڑی پولیس نے عتیق بمبیاء سمیت پانچوں افراد کے خلاف گناہ رجسٹر نمبر 216/021 قلم 307 ، 143 ، 147 ، 148 ، 149 و 34 کے تحت اقدام قتل و فساد برپا کرنے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے پانچوں افراد کو گرفتار کر لیا ہے ، گرفتار سبھی ملزمین کو آج مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔ دیگر تحقیقات PSI این آر شیخ کررہے ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے