Ticker

6/recent/ticker-posts

آدھار کارڈ سے موبائل نمبر لنک کرنے پوسٹ آفس کے اشتراک سے اردو میڈیا سینٹر میں چار روزہ کیمپ، 50 روپیہ فیس

آدھار کارڈ سے موبائل نمبر لنک کرنے کا سنہری موقع ، پوسٹ آفس کے اشتراک سے اردو میڈیا سینٹر میں چار روزہ کیمپ، عوام فائدہ اٹھائیں


AADHAR TO MOBILE LINK



مالیگاؤں : 23 اگست (پریس ریلیز) مالیگاﺅں شہر میں عوام کی ایک بڑی آبادی کا اب بھی موبائل نمبر اپنے آدھار کارڈ سے لنک نہیں ہوا ہے جس سے انہیں تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور شہر میں جاری دیگر آدھار کارڈ سینٹر پر فیس زیادہ ہونے  کے باوجود بھی عوامی ہجوم رہتا ہے اسی سبب شہریان اپنے آدھار سے موبائل نمبر لنک کروانے میں کشمکش میں مبتلا رہتے ہیں۔اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے مالیگاؤں شہر ہیڈ پوسٹ آفس کے سپرنٹنڈنٹ اور پوسٹ بینک کے ہیڈ مینجر کی جانب سے ایک کیمپ کا انعقاد اے ٹیسٹ ٹی ہائی اسکول کے سامنے فلٹر سے متصل "اردو میڈیا سینٹر" میں 25 اگست سے 28 اگست تک کیا جارہا ہے ۔جس میں عوام اپنے آدھار کارڈ سے اپنا موبائل نمبر اور ای میل لنک کرواسکتے ہیں ۔اسطرح کی اطلاع نتن ایولہ سپرنٹنڈنٹ آف  ہیڈ پوسٹ آفس مالیگاؤں و راجیو ڈوبے برانچ میجنر انڈیا پوسٹ پیمینٹ بینک کے اشتراک سے اردو میڈیا سینٹر نے جاری کی ہے ۔اس پریس ریلیز میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ جن افراد کا موبائل نمبر اور ای میل آئی ڈی آدھار کارڈ سے اب تک لنک نہیں ہوا ہے وہ میڈیا سینٹر میں 25 اگست بروز بدھ صبح آٹھ بجے سے اپنا موبائل نمبر اور ای میل آئی ڈی آدھار کارڈ سے لنک کروا سکتے ہیں ۔یہ اسکیم 25 اگست سے 28 اگست تک جاری رہیگی ۔لہذا شہریان کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ اپنے موبائل نمر اور ای میل ایڈریس کو آدھار کارڈ سے لنک کروانے کیلئے اپنے ساتھ 50 روپیہ فیس اور ادھار کارڈ کا زیراکس اور جو نمبر لنک کروانا چاہتے ہیں اپنے ساتھ  موبائل فون بھی لیکر آئیں اور اپنے ادھار کارڈ س موبائل نمبر لنک کروائیں ۔میڈیا سینٹر میں دس ٹیبل لگا کر پوسٹ آفس کے نمائندے اپنی خدمات پیش کریں گے ۔اگر عوام کی تعداد زیادہ ہوتی ہیں تو ٹیبل اور پوسٹ آفس کے رضا کاروں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے تاکہ عوام کو جلد از جلد آدھار کارڈ سے موبائل نمبر لنک کروانے میں آسانی ہو اور وقت کی بچت بھی ہوسکے ۔


 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے