Ticker

6/recent/ticker-posts

شیخ فہیم شیخ رحیم ساکن 60 فٹی روڑ نجم آباد عمر 22 سالہ نوجوان کی گرنا ندی ‏میں ‏ڈوب ‏کر ‏موت

شیخ فہیم شیخ رحیم ساکن 60 فٹی روڑ نجم آباد عمر 22 سال آج صبح گرنا ندی میں نہانے کی غرض سے گیا ہوا تھا دوپہر بارہ بجے کے قریب گہرے پانی میں جا کر پھنس جانے کی وجہ سے اس نوجوان کی 
موت ہوگئی۔
مقامی لوگوں نے شہر کے سماجی افراد شفیق اینٹی کرپشن سے رابطہ کرکے اطلاع دی تب فائر عاملہ کے واٹر ٹائگر شکیل تیراک جو کہ آج چھٹی پر تھے اطلاع ملتے موقع پر پہنچے اور کافی محنت کے بعد نعش نکال کر سول اسپتال بھیجا گیا جہاں سے قانونی کاروائی کے بعد نعش رشتہ داروں کو سونپی جائنگی۔
موسم ند ی میں پانی چھوڑا گیا ہے اور کافی بڑے بڑے گڑہے ہے نہانے والے حضرات اس بات کا خیال کریں۔ اور گھر کے لوگ بھی اپنے بچوں پر نظر رکھیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے