Ticker

6/recent/ticker-posts

امیر الہند مولانا ارشدمدنی کے ہاتھوں نئی دہلی میں ’’مدنی۔100‘‘مفت کوچنگ سینٹرکا افتتاح

نئی دہلی: قوم کو پسماندگی ، مایوسی اور احساس کمتری سے باہر نکالنے کا واحد راستہ تعلیم ہے ، انسانی تاریخ شاہد ہے دنیا میں انہیں قوموں کو ترقی اور سرخ روئی حاصل ہوئی ہے جو تعلیم تافتہ تھیں ، اور جن قوموں نے خودکو تعلیم سے الگ رکھاتباہی اور پسپائی ان کا مقدربن گئی ، ان خیال کااظہار کل جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولاناسید ارشدمدنی نے نئی دہلی میں مالی اعتبارسے کمزورطلباء کے لئے ’’مدنی۔100‘‘کے نام سے ایک مفت کوچنگ سینٹرکا افتتاح کرتے ہوئے کیا ، قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ مفت کوچنگ سینٹرمولانا حسین احمد مدنی چیئرٹیبل ٹرسٹ دیوبند اور ہندگرواکیڈمی دہلی کے باہمی تعاون سے شروع کیا گیا ہے ، مولانا مدنی نے کہا کہ اس سینٹرکے قیام کا مقصدذہین مگر مالی اعتبارسے کمزورطلباء کو مقابلہ جاتی امتحانات کے لئے تیارکرنا ہے ، اس کے لئے دسویں ، گیارہویںاور بارہویں پاس طلباء کا انتخاب ٹسٹ کے ذریعہ ہوگا ، یہ ایڈمیشن کم اسکالرشپ ٹسٹ ہوگا اور جن بچوں کا انتخاب ہوگا انہیں سوفیصدتک 
اسکالرشپ مہیاکرائی جائے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے