Ticker

6/recent/ticker-posts

موتی باغ ناکہ پر شیخ پرویز شیخ عبدالرحمن 24 سال ساکن کمالپورہ مالیگاؤں کی ٹرک کی زد میں آکر 55 سالہ خاتون کی موت ، ٹرک ڈرائیور گرفتار

موتی باغ ناکہ پر شیخ پرویز شیخ عبدالرحمن 24 سال ساکن کمالپورہ مالیگاؤں کی ٹرک کی زد میں آکر  55 سالہ خاتون کی موت ، ٹرک ڈرائیور گرفتار
مالیگاؤں / پولیس کنٹرول روم سے ملی تفصیلات کے مطابق صاحب راؤ اومکار پاتھرے 40 سال ساکن سنگمیشور مالیگاؤں نے چھاؤنی  پولیس اسٹیشن میں فریاد دی کے 7 اگست 2021 کی ساڑھے 9 بجے کے درمیان موتی باغ ناکہ کرشنا لانس کے سامنے اسکی ماں پیدل چل رہی تھی کے اسی دوران علامہ اقبال پل سے موتی باغ ناکہ کی سمت آرہی ٹرک MH 11 AL 7655 کے ڈرائیور نے تیز رفتاری و جلد بازی میں ٹرک چلاتے ہوئے

فریادی کی ماں بھیما بائی اومکار پاتھرے 55 سال کو کچل دیا ، اس حادثے میں بھیما بائی کا سر اور چھاتی بری طرح زخمی ہونے سے جگہ پر ہی اسکی موت واقع ہوگئی ، اس معاملے میں چھاؤنی پولیس نے صاحب راؤ اومکار کی فریاد پر
ملزم شیخ پرویز شیخ عبدالرحمن 24 سال ساکن کمالپورہ مالیگاؤں کے خلاف گناہ رجسٹر نمبر 306/021 قلم 304 (A) ، 279 ،  338 ، موٹر وہیکل قائدہ قلم 184 کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کیا ، دیگر تحقیقات PSI آھیرے کررہے ہیں ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے