Ticker

6/recent/ticker-posts

مجلس ابنائے قدیم کے زیر اہتمام تیسرا مسابقہ اذان

مجلس ابنائے قدیم کے زیر اہتمام تیسرا مسابقہ اذان
مالیگاوں (نامہ نگار)  بروز سنیچر 12 ستمبر شہر کے مشرقی علاقے میں واقع حبیب لانس میں ابنائے قدیم مدرسہ اسلامیہ کے زیر اہتمام مقامی الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا نمائندوں کی ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی ۔ جس میں 11 صفر 19 ستمبر بروز اتوار کو ہونے والے تیسرے عظیم الشان آل مالیگاوں مسابقہ اذان سے متعلق معلومات فراہم کی گئی ، جو مذکورہ تاریخ کو جمہور ہائی اسکول امن پورہ مالیگاؤں میں منعقد ہوگا۔ 
پروگرام کا مقصد  شہر کے معززنین اور طلباء میں قرآت و تجوید سے متعلق خوش الحانی پیدا کرنا مقصد ہے ، تاکہ شہر میں اذان تجوید اور خوش الحانی سے دی جاسکے ، وہیں مدارس کے طلباء میں بھی قرات سے متعلق بیداری بڑھ سکتی ہے۔  اس تعلق سے مجلس ابنائے قدیم گزشتہ تین سالوں سے مسابقہ منعقد کر کے اس جانب بیداری بڑھا رہی ہے ، آئندہ دنوں ہونے والے پروگرام سے متعلق بیداری پیدا کرنے کیلئے آج مجلس ابنائے قدیم کے ذمہ داران نے حبیب لانس میں الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا نمائندوں کو طلب کر کے پروگرام اور اس مقصد سے کے شہر میں تجوید و قرآت سے متعلق اصلاح ہو ، میڈیا سے کوریج کی گزارش کی گئی۔ تاکہ سرپرستوں میں اچھی طرح کی تشہیر بڑھ سکے ، وہیں اس پروگرام صحافیوں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کا استقبال کیا گیا ۔ میڈیا نمائندوں کی جانب سے میڈیا افراد نے مکمل کوریج دینے کی یقین دہانی کروائی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے