Ticker

6/recent/ticker-posts

اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ و مایناریٹی فیڈریشن کے ذمہ داران کی راشٹروادی بھون پر آمد ،اسکولیں مستقل طور پر جاری کرنے پر تبادلہ خیال

اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ و مایناریٹی فیڈریشن کے ذمہ داران کی راشٹروادی بھون پر آمد ،اسکولیں مستقل طور پر جاری کرنے پر تبادلہ خیال*
*راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید صاحب سے ملاقات کرنے کیلئے اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ ١١١٣٨ و مایناریٹی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن فیڈریشن کے ذمہ داران نے این سی پی بھون پر اپنی حاضری لگائی ۔اور بتایا کہ کورونا کے سبب اسکولیں بند کا حکم ہیں لیکن شہر کی اسکولیں جاری ہیں ۔والدین طبقہ اسکولوں کو جاری کرنے کے حق میں ہیں اور تعلیمی اداروں کے ذمہ داران نے اسکولوں کو جاری کردیا ہے تو کارپوریشن اور پولس انتظامیہ اسکولوں میں وزٹ کر اسکول انتظامیہ کو ہراساں کررہی ہیں ۔ان مسائل کو حل کرنے کیلئے آج این سی پی بھون پر تعلیمی اداروں کے ذمہ داران کی آصف شیخ کے مابین اہم تبادلہ خیال ہوا اس پر آصف شیخ صاحب نے میونسپل کارپوریشن کمشنر کو فوری طور فون لگایا اور میٹنگ کا وقت طئے کیا ۔آج گنیش وسرجن ہونے کے باوجود بھی میونسپل کمشنر نے میٹنگ کا وقت دیا ہے اور جلدہی اس سلسلے میں اہم میٹنگ کا انعقاد ہوگا اور سکول انتظامیہ کے من موافق مثبت فیصلہ بھی انشاءاللہ   لیا جائے گا ۔*

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے