Ticker

6/recent/ticker-posts

کوپر اسپتال پہنچی بی ایم سی ہیلتھ محکمہ کی ٹیم، پولیس درج کرے گی قریبیوں کے بیان

ممبئی: بگ باس 13 کے فاتح سدھارتھ شکلا (Sidharth Shukla) کا آج صبح دل کا دورہ پڑنے سے انتقال (Sidharth Shukla dies of heart attack) ہوگیا ہے۔ وہ صرف 40 سال کے تھے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اداکار کی موت اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی ہوچکی ہے۔ وہیں پولیس ٹیم اس پورے معاملے میں کسی طرح کے فاول پلے ہونے کی بات سے انکار کر رہی ہے۔ سامنے آرہی تفصیلات کے مطابق، سدھارتھ شکلا کی لاش بی ایم سی کے کپور اسپتال میں ہے اور اسپتال کے مطابق، سدھارتھ شکلا کی موت حرکت قلب بند ہوجانے (ہارٹ اٹیک) سے ہوئی ہے۔ کپور اسپتال کے ڈاکریٹر نرنجن نے سدھارتھ کی جانچ کی تھی اور تقریباً 10 بجکر 30 منٹ پر انہیں آمد سے قبل موت کا اعلان (ڈیتھ بیفور ارائیول ڈکلیئر) کیا تھا۔


پولیس کے مطابق، اس پورے معاملے میں کوئی فاول پلے سامنے نہیں آیا ہے۔ سدھارتھ شکلا کے معاملے میں بی ایم سی ہیلتھ محکمہ کی ٹیم کپور اسپتال پہنچی ہے اور اس معاملے میں کپور اسپتال کے ڈین سے پوری تفصیلات معلوم کر رہی ہے۔ کپور اسپتال کے ڈین نے بتایا کہ جب سدھارتھ شکلا کو اسپتال لایا گیا تھا تو ان کی پہلے ہی موت واقع ہوگئی تھی۔ آگے پولیس کو اطلاع دی گئی ہے کہ وہ باڈی (لاش) کا پنچنامہ کریں گے اور اس کے بعد آگے میڈیکل پروسیس کے تحت پوسٹ مارٹم وغیرہ کیا جائے گا۔ کپور اسپتال کے ڈاکٹر شیو کمار پوسٹ مارٹم کرنے والے ہیں۔

اسپتال میں داخل ہونے سے قبل ہی موت ہوئی ہے، اسی لئے پولیس کو مطلع کیا گیا ہے۔ ڈی سی پی کے مطابق، سدھارتھ شکلا کی موت کیسے ہوئی ہے یہ ابھی کہنا مشکل ہے۔ میڈیکل اور پوسٹ مارٹم رپورٹ اور سدھارتھ شکلا کے ساتھ رہنے والوں کے بیان بھی لئے جائیں گے، اس کے بعد ہی کچھ کہا جاسکتا ہے۔

سدھارتھ شکلا ٹی وی شو بالیکا ودھو سے سپرہٹ ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ وہ کئی سیریل میں نظر آئے۔ سدھارتھ شکلا بگ باس -13 کے فاتح رہ چکے ہیں۔


سدھارتھ شکلا ٹی وی شو بالیکا ودھو سے سپرہٹ ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ وہ کئی سیریل میں نظر آئے۔ سدھارتھ شکلا بگ باس -13 کے فاتح رہ چکے ہیں۔ حال ہی میں وہ ویب شو ’براکن بٹ بیوٹی فل 3’ میں نظر آئے تھے۔ سدھارتھ شکلا کی پیدائش 12 دسمبر 1980 کو ہوئی تھی۔ انہوں نے انٹیریئر ڈیزائن میں گریجویشن کیا تھا اور بعد میں آر بی آئی میں سول انجینئر کی نوکری بھی کی تھی۔ سال 2005 میں انہوں نے ’ورلڈ بیسٹ‘ ماڈل مقابلے میں حصہ لیا تھا۔ یہ مقابلہ ترکی میں ہوا تھا، وہ پہلے ہندوستانی اور ایشین تھے، جنہوں نے یہ خطاب جیتا تھا۔ اس مقابلے میں لیٹن امریکہ اور یوروپ سے لوگ آئے تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے