Ticker

6/recent/ticker-posts

تین ‏قندیل شاہی مسجد کے امام کے بھائی ‏بختیار نامی شخص ‏کا ‏جنتا ‏نمبر ‏ون ‏سائزنگ ‏کے ‏پاس ‏حادثہ، ‏شدید ‏زخمی

موٹر سائیکل سوار بختیار نامی شخص شدید زخمی، اسپتال میں داخل

مالیگاؤں: درے گاؤں جنتا نمبر ون سائزنگ کے قریب رات قریب 10 بجے  ایک موٹر سائیکل ایچ ایف ڈیلکس MH41 BD 1138 

حادثہ کا شکار ہوئی۔۔جس میں موٹر سائیکل سوار شدید طور پر زخمی ہوا ہے۔اطلاعات کے مطابق شخص کو زخمی 


حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔جائے حادثہ پر موجود لوگوں کے ذریعے واٹس ایپ پر ویڈیو جاری کرکے شناخت کی اپیل کی گئی تھی۔ تادم تحریر ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ حادثہ کے شکار شخص کی شناخت ہوچکی ہے۔ان کا نام بختیار بتایا جارہا ہے جو شاہی مسجد کے امام کے بھائی ہیں، تین قندیل کے ساکن ہیں۔واضح رہے کہ ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ حادثہ کا شکار شخص شاہی مسجد سے متصل شاہی ڈریسیس کے مالک ہیں۔فی الحال انہیں اسپتال میں داخل کیا جاچکا ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔تادمِ تحریر حادثہ کی وجہ کا علم نہیں ہوسکا ہے۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے