Ticker

6/recent/ticker-posts

شعر پر واہ واہ کہنے کیساتھ دیا عمرہ کروانے کا تحفہ

شعر پر واہ واہ کہنے کیساتھ دیا عمرہ کروانے کا تحفہ
مالیگاوں (نامہ نگار) شہر میں ادبی ماحول ہونے کی وجہ سے اکثر مشاعرے اور ادبی نشستیں ہوتی رہا کرتی ہیں ۔ گزشتہ دنوں شیر کے مشہور غریب پرور شاعر مرحوم رفیع الدین رئیس کی یاد میں ایک مشاعرے کا اہتمام رئیس قاسمی کی کنوینر شپ میں کیا گیا ۔ جس کی نظامت رئیس قاسمی ہی نے کی ۔ بیشر مہمانان کیساتھ اس اسٹیج پر شہر کی مشہور سماجی و ملی شخصیت صوفی انیس قادری صاحب بھی موجود تھے ۔ رئیس قاسمی کے منہ سے نعت کے اشعار سن کر عشق نبی کی محبت میں سرشار ہوکر جہاں تمام مجمعہ رئیس قاسمی کو دعاؤں اور نظرانوں سے نواز رہا تھا وہیں صوفی انیس صاحب نے اسی وقت اسٹیج پر کھڑے ہوکر رئیس قاسمی کو تحفتاً عمرہ کروانے کا نظرانہ دیا۔ نشست کے بعد واحد انصاری ، صوفی انیس اور رئیس قاسمی جب ایک جگہ موجود ہوئے تب صوفی انیس نے کاغذات طلب کر رئیس قاسمی کیلئے عمرہ کی کاغذی کاروائی شروع کی ۔ وہیں مقامی الیکٹرانک میڈیا کے کچھ نمائندوں نے بھی صوفی انیس اور رئیس قاسمی نے اس تعلق سے مزید تفصیلات دی ۔ مشاعروں میں اب سے پہلے شاعر نوازی کی بیشتر مثالیں دیکھی گئی مگر اس انفرادی اور انوکھے پہلو کی شہر میں کافی چرچا ہے ۔ خاص طور پر نعت کے شعر سن کر عمرہ کروانے کا نظرانہ پیش کیا گیا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے