Ticker

6/recent/ticker-posts

اب رتن ٹاٹا سنبھالیں گے ایئر انڈیا کی کمان، حکومت نے لگائی مہر

68 اب رتن ٹاٹا سنبھالیں گے ایئر انڈیا کی کمان، حکومت نے لگائی مہر


Air India Privatization: ایئر انڈیا (Air India) کی نجکاری کو لے کر بڑی خبر آرہی ہے۔ قرض میں ڈوب رہی ایئر انڈیا کو بیچنے کی سرکار کی کوشش آخر کار کامیاب ہوگئی۔ اس ایئرلائن کمپنی کو سالوں بعد حتمی طور پر نیا مالک ملک ہی گیا۔

نئی دہلی: ایئر انڈیا (Air India) کی نجکاری کو لے کر بڑی خبر آرہی ہے۔ قرض میں ڈوب رہی ایئر انڈیا کو بیچنے کی حکومت کی کوشش آخر کار کامیاب ہوگئی۔ اس ایئرلائن کمپنی کو سالوں بعد حتمی طور پر نیا مالک ملک ہی گیا۔ حکومت نے ایئر انڈیا کے لئے بولی کے فاتح کا اعلان کردیا۔ ایئر انڈیا کی کمان اب ٹاٹا گروپ ہی سنبھالے گی۔ ٹاٹا نے ایئر انڈیا کے لئے 18,000 کروڑ کی بولی لگائی۔ اسی کے ساتھ سب سے بڑی بولی لگاکر ٹاٹا گروپ (Tata group) ایک بار پھر ایئر انڈیا کمان اپنے ہاتھوں میں لے لیا۔ ڈپارٹمنٹ آف انویسمنٹ اینڈ ایسٹ منیجمنٹ یعنی دیپم (Department of Investment and Public Asset Management- DIPAM) نے پریس کانفرنس کرکے اس کی جانکاری دی ہے۔

ڈی آئی پی ایم (DIPM) کے سکریٹری تہین کانت نے کہا کہ ایئر انڈیا کے لئے ٹاٹا گروپ نے 18,000 کروڑ روپئے کی بولی لگائی تھی۔ ایئر انڈیا کا 15300 کروڑ روپئے کا قرض ٹاٹا چکائے گی۔ ایئر انڈیا پر 31 اگست تک 61,560 کروڑ روپئے کا قرض تھا۔ اس میں 15300 کروڑ روپئے ٹاٹا سنس چکائے گی، جبکہ باقی کے 46,262 کروڑ روپئے ایئر انڈیا اسسٹ ہولڈنگ کمپنی (Air India asset holding company) بھرے گی۔
حکومت نے ایئر انڈیا کے لئے بولی کے فاتح کا اعلان کردیا۔ ایئر انڈیا کی کمان اب ٹاٹا گروپ ہی سنبھالے گی۔ ٹاٹا نے ایئر انڈیا کے لئے 18,000 کروڑ کی بولی لگائی۔
حکومت نے ایئر انڈیا کے لئے بولی کے فاتح کا اعلان کردیا۔ ایئر انڈیا کی کمان اب ٹاٹا گروپ ہی سنبھالے گی۔ ٹاٹا نے ایئر انڈیا کے لئے 18,000 کروڑ کی بولی لگائی۔
دیپم کے سکریٹری تہن کانت پانڈے نے بولتے ہوئے کہا کہ ایئر انڈیا اسپیسفک الٹرنیٹیو میکنزم (AISAM) پینل نے ایئر انڈیا کی فائنانشیل بولی پر فیصلہ لیا ہے۔ اس پینل میں وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر مالیات نرملا سیتا رمن سمیت کئی اہم وزرا اور افسران شامل ہیں۔ کئی بار بولی کے لئے درخواستیں طلب کی گئیں، لیکن حتمی طور پر ستمبر میں دو بڈر کے نام فائنل ہوئے۔ ایئر انڈیا کے سبھی ملازمین کا خیال رکھا جائے گا۔ ان پر اس کا اثر نہیں ہوگا۔


واضح رہے کہ ایئر انڈیا کے لئے ٹاٹا گروپ (Tata Group) اور اسپائس جیٹ (SpiceJet) کے اجے سنگھ (ajay singh) نے بولی لگائی تھی۔ حال ہی میں بلومبرگ نے رپورٹ میں کہا تھا کہ ایئر انڈیا کے لئے پینل نے ٹاٹا گروپ کو منتخب کیا ہے۔ واضح رہے کہ جے آر ڈی ٹاٹا نے 1932 میں ٹاٹا ایئر لائنس کا قیام کیا تھا۔ اب 68 سال بعد واپس ایئر انڈیا کو ٹاٹا گروپ نے سب سے زیادہ بولی لگاکر خرید لیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے